کینیڈا کی حکومت نےسعودی عرب کے ساتھ پیدا ہونے والی سفارتی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے دوسرے ممالک سے رابطے شروع کر دیے

کینیڈا کی حکومت نےسعودی عرب کے ساتھ پیدا ہونے والی سفارتی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے دوسرے ممالک سے رابطے شروع کر دیے

کینیڈا کی حکومت نےسعودی عرب کے ساتھ پیدا ہونے والی سفارتی کشیدگی میں کمی ... 08 اگست 2018 (14:06) 2:06 PM, August 08, 2018

سعودی عرب کے ساتھ پیدا ہونے والی سفارتی کشیدگی کے بعد کینیڈا کی حکومت نےاس کشیدگی میں کمی لانے کے لیے دوسرے ممالک سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور اس کشیدگی کو ختم کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کینیڈا نے سعودیہ سے سفارتی کشیدگی ختم کرانے کے لیے دوسرے دوست ممالک سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ اوٹاوا کی جانب سے اس ضمن میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ان دونوں ملکوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریاض کے ساتھ پیدا ہونے والے سفارتی تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے صدر جسٹن ٹروڈو سعودی عرب سے جاری سفارتی کشیدگی ختم کرانے کے لیے متحدہ عرب امارات کےساتھ رابطے میں ہیں۔ذرائع نے صدر ٹروڈو کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے امارات سمیت اور دوسرے اتحادی ممالک اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ادھر ایک دوسری پیش رفت کے مطابق سعودی عرب نے کینیڈا سے چاول اور گندم کی خریداری بھی بند کر دی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کوئی تازہ پیش رفت نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی میدان میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب کینیڈا کی حکومت نے سعودی عرب میں گرفتار انسانی حقوق کے کارکنوں کے معاملے میں مداخلت کی کوشش کی گئی۔سعودی عرب نے کینیڈا کی مداخلت مسترد کرتے ہوئے ریاض میں متعین کینیڈا کے سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں