امریکا کا شمالی کوریا پر غیر معمولی نوعیت کے سائبر حملوں کا الزام

امریکا کا شمالی کوریا پر غیر معمولی نوعیت کے سائبر حملوں کا الزام

امریکا کا شمالی کوریا پر غیر معمولی نوعیت کے سائبر حملوں کا الزام 07 ستمبر 2018 (18:18) 6:18 PM, September 07, 2018

امریکا نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں شمالی کوریا پر الزام عائد کیا ہے کہ اُس نے حالیہ چند برسوں میں پیونگ یانگ کے مفاد میں سب سے بڑے سائبر حملے کیے ہیں اور ان حملوں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور ان کے نتیجے میں کروڑوں ڈالر غائب ہوئے۔

اگرچہ امریکی اور شمالی کوریائی ذمّے داران کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے تاہم امریکا نے 2014ء میں سونی اسٹوڈیو کی ہیکنگ، مالویئر پروگرام 'ویناکرائی' اور بنگلہ دیش کے مرکزی بینک پر سائبر حملے کی تحقیقات جاری رکھیں۔

یہ تمام سائبر حملے پیونگ یانگ سے تعلق رکھنے والے ایک ہیکر گروپ سے منسوب کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں امریکا نے جمعرات کے روز بیرک جین ہیوک نامی انفارمیشن ڈیولپر کو مورد الزام ٹھہرایا ہے جو شمالی کوریا کی انٹیلی جنس کے ساتھ مربوط ایک کمپنی کے لیے کام کر چکا ہے۔ بیرک کو سائبر حملوں کی کارروائیوں کے لیے شرپسندوں کے گروپ میں شرکت کے الزام کا سامنا ہے۔ اس الزام کے تحت اُسے بیس برس تک کی جیل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں