امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس جمعے کے روز غیر اعلانیہ دورے پر اچانک کابل پہنچ گئے

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس جمعے کے روز غیر اعلانیہ دورے پر اچانک کابل پہنچ گئے

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس جمعے کے روز غیر اعلانیہ دورے پر اچانک کابل پہنچ ... 07 ستمبر 2018 (17:54) 5:54 PM, September 07, 2018

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس جمعے کے روز غیر اعلانیہ دورے پر اچانک کابل پہنچ گئے ۔ میٹس افغان دارالحکومت میں صدر اشرف غنی کے علاوہ امریکی افواج اور نیٹو کی فورسز کے نئے کمانڈر سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس وقت افغانستان میں 14 ہزار امریکی فوجی اہل کار تعینات ہیں جو افغان سکیورٹی فورسز کے تیاری اور سپورٹ کے لیے وہاں موجود نیٹو فورسز کا بنیادی حصّہ ہیں۔

چند ماہ کے دوران یہ جمیز میٹس کا افغانستان کا دوسرا دورہ ہے جب کہ 17 برس سے جاری تنازع فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

افغان اور امریکی افواج کو طالبان تحریک کے خلاف پیش قدمی میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی جب کہ امن بات چیت کے اجراء کے لیے کوششیں بڑھائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں