کتاب سے زیادہ حمزہ علی عباسی نے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا یا ہے۔پی ٹی آئی کی سابق راہنما کا انکشاف

کتاب سے زیادہ حمزہ علی عباسی نے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا یا ہے۔پی ٹی آئی کی سابق راہنما کا انکشاف

کتاب سے زیادہ حمزہ علی عباسی نے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا یا ہے۔پی ٹی آئی کی ... 07 جون 2018 (20:30) 8:30 PM, June 07, 2018

ناز بلوچ نے وسیم بادامی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام خان نے جو کتاب لکھی ہے وہ ابھی تک شائع نہیں ہوئی ہے کتاب کے شائع ہونے سے پہلے ہی اُس کتاب کے مسودے پر بات نہیں کرنے چاہئیے تھی پہلے تحقیق کرنی چاہئیے تھی کہ وہ کتاب کس حد تک صیحیح ہے اور پبلش ہونے سے پہلے اُس پر تبصرہ کرنا دُرست نہیں ہے .

وسیم بادامی نے سوال کیا کہ ریحام خان نہ اس کتاب کو کنفرم بھی نہیں کر رہی اور اس سے انکار بھی نہیں کر رہی تو اس کا کیا مقصد ہے .

جس کے جواب میں ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ ریحام خان اس کتاب کو نہ کنفرم کر رہی ہیں اور نہ ہی اس سے انکار کر رہی ہیں اور اچانک حمزہ علی عباسی کا جو رول سامنے آیا ہے وھی مستقل میڈیا کے اوپر آ رہے ہیں ایک طرف ریحام خان کی باتیں اور دوسری جانب حمزہ علی عباسی کے دعوے .میں یہ سمجھتی ہوں کہ ایک کتاب کے پبلش ہونے سے پہلے ہی جس طرح اُس واضح کر کے اُس کو میڈیا کے سامنے پیش کر کے اور اتنا اُچھال کر اُنھوں نے خُود ہی پی ٹی آئی کا نُقصان کیا ہے .پہلے کہ وہ کتاب پبلش ہو جاتی اور اُس کے اُوپر پھر کوئی بات بھی کی جا سکتی تھی کہ ریحام خان اس بات کو تسلیم کرتیں کہ اُنھوں نے وہ کتاب لکھی بھی ہے تب بات کی جاتی .

وسیم بادامی نے سوال کیا کہ دو بندے جو میاں بیوی رہے چُکے ہوں اور اس کے بعد اُن میں سے کسی ایک کی غلطی کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو کیا گُزرے ہوئے لمحات کے بارے میں کتاب لکھنا ٹھیک ہے یا نہیں .

ناز چوہدری نے جواب دیا کہ " اس سے پہلے بھی اس نوعیت کی کتاب " مائے فیوڈل لارڈ " تہمینہ دُرانی لکھ چُکی ہیں جسے پڑھ کر مجھے بُہت حیرت ہوئی تھی میں خواتین کے حقوق کی ہمیشہ بات کرتی ہوں اُنھوں نے اپنے ذاتی تجربات شئیر کئے تو میں نہیں سمجھتی کہ ہمارے معاشرے میں ایسا کُچھ ہوتا ہے . پی ٹی آئی کو الیکشن کے وقت یہ پینڈورہ نہیں کھولنا چاہئیے تھا یہ اتنا اہم مسئلہ نہیں ہے .

متعلقہ خبریں