عوام کو بجلی نہیں ملی لیکن اربوں روپے کے گردشی قرضے ۔۔۔۔۔ عمران خان کے انکشافات

عوام کو بجلی نہیں ملی لیکن اربوں روپے کے گردشی قرضے ۔۔۔۔۔ عمران خان کے انکشافات

عوام کو بجلی نہیں ملی لیکن اربوں روپے کے گردشی قرضے ۔۔۔۔۔ عمران خان کے ... 07 جون 2018 (20:08) 8:08 PM, June 07, 2018

ملک میں بجلی کے بڑھتے ہوئے دورانیے پر عمران خان نے کہا ہے کہ :"پچھلے پانچ سالوں سے لیگی رہنما عوام دھوکہ دیتے آرہے ہیں کہ ہزاروں میگا واٹ بجلی نظام میں شامل کر دی ہے یہ سب جھوٹ تھا عوام کو بجلی نہیں مل رہی لیکن اربوں روپے کے گردشی قرضے ضرور مل رہے ہیں" ان کا کہنا تھا کہ :"اس بجلی بحران کے زمہ دار نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی ہیں جو یہ کہتے رہے ہیں کہ ملک میں ہزاروں میگا واٹ کے منصوبے لگا دیے ہیں اور ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے -"انہوں نگران وزیر اعظم ناصر الملک سے مطالبہ کیا کہ :" عوام کے لیے بہتر مینجمنٹ کا انتظام کیا جائے -آپ فوری طور پر اس سنگین معاملے کو دیکھیں اور عوام کو رمضان المبارک کے دوران بجلی مہیا کی جائے -"انہوں نے کہا کہ :"تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مؤثر اور مستقل حل پیش کریں گے "

متعلقہ خبریں