پانی کے مسئلے کا زمہ دار کون ہے - ووٹ کی عزت یہ ہے کہ عوام کو۔۔۔۔۔۔چیف جسٹس پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سنجیدہ

پانی کے مسئلے کا زمہ دار کون ہے - ووٹ کی عزت یہ ہے کہ عوام کو۔۔۔۔۔۔چیف جسٹس پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سنجیدہ

پانی کے مسئلے کا زمہ دار کون ہے - ووٹ کی عزت یہ ہے کہ عوام کو۔۔۔۔۔۔چیف جسٹس ... 07 جون 2018 (20:01) 8:01 PM, June 07, 2018

پانی کی قلت کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ: پانی کے مسئلے کا زمہ دار کون ہے - پانی کا مسئلہ قوم کے لیے عذاب بن جائیگا آصف زرداری اور نواز شریف آکر بتائیں کہ انہوں نے پانی کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں -''انہوں نے مزید کہا کہ :"گریڈ بائیس کے افسر کو پانی کا بالٹی لے کر نہانا پڑتا ہے -اسلام آباد میں پانی کا ٹینکر پندرہ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے -سی ڈی اے اپنی ناکامی کبھی تسلیم نہیں کرتا -سیمنٹ اور ٹینکر معافیہ نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے-کیا آخری دو حکومتوں نے پانے کے منصوبوں پر کام کیا ہے - "ان کا کہنا تھا کہ :"شہباز شریف نے خود تسلیم کیا ہے کہ پانی پر کام ہوا لیکن چار ارب روپے خرچ کرنے کے بعد بھی عوام کو پانی نہ ملا -ووٹ کی عزت یہ ہے کہ عوام ک بنیای حقوق دیں -ووٹ کی عزت یہ ہے کہ عوام کو صاف پانی اور صاف ماحول دیا جائے -"انہوں نے کہا کہ :" پانی کے مسئلے پر اتفاق کرنا ہو گا - پانی کے مسئلے کے لیے کانفرنس کروائیں گے اس سلسلے میں سمینار بھی منعقد کیا جائے گا -"

متعلقہ خبریں