بڑا اسلامی ملک دھماکوں سے گونج اٹھا۔بڑی تعداد میں جانی نقصان

بڑا اسلامی ملک دھماکوں سے گونج اٹھا۔بڑی تعداد میں جانی نقصان

بڑا اسلامی ملک دھماکوں سے گونج اٹھا۔بڑی تعداد میں جانی نقصان 07 جون 2018 (17:36) 5:36 PM, June 07, 2018

عراقی پولیس کے مطابق النصر شہر میں بدھ کے روز ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 8 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ الصدر شہرمیں پیش آیا۔بم دھماکے کے نتیجے ہونے والی تباہی اور مقتولین کے لواحقین کو غم اور صدمے سے آہ و بکاء کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ دھماکہ اسلحہ کے ایک گودام میں ہوا ہے اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس ذرائع کےمطابق دھماکہ خیز مواد ایک مسجد کے گودام میں رکھا گیا تھا۔ بارودی مواد اس وقت پھٹ گیا جب اسے ایک گاڑی کے ذریعے وہاں سے لے جایا جا رہا تھا۔

یاد رہیکہ اس سے قبل عراق کے دارالحکومت میں ایک خود کش ایک خود کش حملہ آور نے خود کو بم دھماکے میں دھماکے سے اڑا دیا تھا جس سے سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔تفصیلات کیمطابق عراقی دارلحکومت بغداد کے پرہجوم پارک میں خودکش حملہ آور کے دھماکے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق سات افراد کی جان لے لی تھی۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والے رمضان المبارک کے بعد بغداد میں ہونے والا یہ پہلا دھماکا تھا۔اس خوفناک حملے کے نتیجے میں سولہ افراد شدید زخمی ہوئے تھے لیکن اگر حملہ آور پارک کے عین وسط میں پہنچ جانے میں کامیاب ہو جاتا تو ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی۔پولیس نے بتایا کہ ایمرجنسی رضاکاروں نے خود کش بمبار کو شوعلہ پارک میں داخلے کے وقت روکا، تاہم اس نے پہلے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ یہ پارک شمالی عراق کے شیعہ اکثریتی علاقے میں واقع ہے۔

متعلقہ خبریں