سابق وزیر اعظم نے ن لیگ کی ٹیم کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ن لیگ کی ٹیم مزید کمزور

سابق وزیر اعظم نے ن لیگ کی ٹیم کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ن لیگ کی ٹیم مزید کمزور

سابق وزیر اعظم نے ن لیگ کی ٹیم کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ن لیگ کی ٹیم مزید ... 07 جون 2018 (15:52) 3:52 PM, June 07, 2018

کوئٹہ: بلوچستان سے نون لیگ کو ایک بڑا دھچکا۔ سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ جمالی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

سابق وزیراعظم میر طفر اللہ خان جمالی نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ دے دیا .تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے،مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما اپنے مفاد کو مدِ نظر رکھ کر پارٹیاں بدل رہے ہیں۔اور اس حوالے سے تحریک انصاف کا پلڑا سب سے بھاری رہا ہے۔

یاد رہے 16 مئی کو میر ظفراللہ جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ میر ظفراللہ جمالی نے 2013 کے عام انتخابات میں اپنے آبائی علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے بطور آزاد امیدوار کے الیکشن لڑا اور کامیابی کے بعد مسلم لیگ ( ن ) میں شامل ہو گئے تھے۔

اس سے قبل بھی سابق صوبائی وزیر شاہنواز مری نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے . شاہنواز مری نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس میں سردار محمد رند کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے .شاہنواز مری جو کہ سابق صوبائی وزیر ِ بلوچستان بھی رہے چُکے ہیں اُ ن کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے اس بات پر غور کر رہا تھا کہ کون سی ایسی پارٹی میں شمولیت اختیار کروں جو بلوچستان کے عوام فلاح و بہبود کیلئے کام کرے ۔

اُ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وہ پارٹی ہے جو بلوچستان کے عوام کے حقوق کی حفاظت کر سکتی ہے اور بلوچستان کے عوا کی فلاح بہبود کیلئے بھی کامکرے گی .اس موقعے پر سردار مُحمد رند نے پریس کانفرس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس مرتبہ غیر یقینی طور پر بلوچستان میں اپنی حکومت بنائے گی . باقی تمام پارٹیوں کیساتھ بھی مشاورت کی جارہی ہے . اُنھوں نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی کہ سوچ سمجھ کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں تا کہ پی ٹی آئی آپ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر سکے۔

متعلقہ خبریں