الیکشن کمیشن نے پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر ... 07 جون 2018 (12:02) 12:02 PM, June 07, 2018

الیکشن کمیشن نے پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا۔ ڈاکٹر حسن عسکری کا نام اپوزیشن کی جانب سے دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نےنگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نام چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں فائنل کیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنرسردار رضا خان نے کی ، اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے ناموں پر غور کیا گیا۔

گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی صدارت میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈلاک کے بعد نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا۔

حکومت کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ سائر علی اور ذکااللہ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے حسن عسکری اور ایاز امیر کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے تھے۔

پروفیسرحسن عسکری پاکستان کے معروف سیاسی تجزیہ نگار ہیں، وہ اایک نامور پروفیسر اور مستند کالم نگار ہیں، حسن عسکری نے یونیورسٹی آف پینسلوینیا سے پی ایچ ڈی مکمل کیا اور بطور پروفیسردنیا کی مختلف جامعات میں خدمات انجام دی۔

حسن عسکری کو جنوبی ایشیا، خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی امور پر خصوصی دسترس حاصل ہے، وہ اخبارات اور جرائد میں آرٹیکل بھی لکھتے رہے ہیں جبکہ انھوں نے جمہوریت اور سیاست پر کئی کتابیں لکھی۔

حسن عسکری کو سال 2010 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر حسن عسکری نے چار اہم کتابیں سیاست اور ملٹری پر لکھیں۔ انکی لکھی گئیں کتابیں بہت ہی مقبول ہوئیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری سٹاف کالج ، پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی لیکچر بھی دیتے رہے اور ایک غیر جانبدار تجزیہ کار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں