داعش شامی فوج پر ٹوٹ پڑی۔بڑی تعداد میں فوجی ہلاک

داعش شامی فوج پر ٹوٹ پڑی۔بڑی تعداد میں فوجی ہلاک

داعش شامی فوج پر ٹوٹ پڑی۔بڑی تعداد میں فوجی ہلاک 07 جون 2018 (04:03) 4:03 AM, June 07, 2018

شام میں انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق دریائے فرات کے مغربی کنارے ’ داعش ‘ کے شدت پسندوں نے اسد رجیم کے اہلکاروں پر ہلاکت خیز حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 45 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اتوار کے روز سے اس علاقے میں جاری جھڑپوں میں شامی فوج کا یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے جب کہ دوسر طرف شام اور دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے 26 داعشی شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

شام میں انسانی حقوق کی صورتحال مانیٹر کرنے والی آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ داعش کے جنگجوؤں نے دریائے فرات کے مغربی کنارے سرکاری فوج کے زیر کنٹرول علاقوں میں گھس کر حملہ کیا جس میں کم سے کم 45 شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں