لبنان میں امام مسجد کا اشاروں کی زبان میں خطبہ جمعہ

لبنان میں امام مسجد کا اشاروں کی زبان میں خطبہ جمعہ

لبنان میں امام مسجد کا اشاروں کی زبان میں خطبہ جمعہ 07 جولائی 2018 (23:14) 11:14 PM, July 07, 2018

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسی مسجد قائم کی گئی ہے جس میں گونگے اور بہرے افراد کی سہولت کے لئے خطبہ جمعہ کا فوری طورپر اشاروں کی زبان میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد حمزہ الشیخ غسان شوقی کی سرپرست ’جمعیت الارشاد والاصلاح الخیریہ‘ کے چیئرمین اور مسجد کے امام جمال محیو نے خطبہ جمعہ میں اشاروں کی زبان کی سہولت فراہم کی تاکہ مسجد میں نماز کے لیے آنے والے گونگے اور بہرے افراد بھی خطبہ جمعہ سے مستفید ہوسکیں۔ 

لبنان میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی مسجد ہے۔اشاروں کی زبان کے ماہر بلال عزو نے بتایا کہ خطبہ جمعہ کو اشاروں کی زبان میں تبدیل کرنے کا تخیل ان کے ذہن میں پیدا ہوا اور انہوں نے مسجد حمزہ کے امام کے سامنے یہ تجویز پیش کی۔ انہوں نے اس کا خیرمقدم کیا اور مجھ ہی سے اس ذمہ داری کی انجام دہی کی درخواست کی۔

متعلقہ خبریں