نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں انہیں سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور یا اڈیالہ جیل راولپنڈی میں رکھا جا سکتا ہے۔اہم انکشاف

نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں انہیں سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور یا اڈیالہ جیل راولپنڈی میں رکھا جا سکتا ہے۔اہم انکشاف

نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں انہیں سینٹرل جیل کوٹ لکھپت ... 07 جولائی 2018 (22:44) 10:44 PM, July 07, 2018

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں انہیں سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور یا اڈیالہ جیل راولپنڈی میں رکھا جا سکتا ہے۔احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور انہیں ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کیا جائے گا۔

یاد رہیکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 13 جولائی کو ملک واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریڈ وارنٹس کو اپنے پاس رکھیں، ان کو ڈکٹیٹرز کے لیے سنبھال رکھیں۔ پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک واپس نہیں آئیں گے، تاہم اب ڈاکٹرز نے امید دلائی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں والدہ ہوش میں آجائیں گی، لہٰذا ہم جمعے کو پاکستان واپس آئیں گے۔

متعلقہ خبریں