اس وقت ہمارے ملک کے تین بڑے مسائل ہیں جن میں بے روزگاری ، مہنگائی اور پانی کی کمی ہے ، اقتدار میں آ کر ان تینوں مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔عمران خان

اس وقت ہمارے ملک کے تین بڑے مسائل ہیں جن میں بے روزگاری ، مہنگائی اور پانی کی کمی ہے ، اقتدار میں آ کر ان تینوں مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔عمران خان

اس وقت ہمارے ملک کے تین بڑے مسائل ہیں جن میں بے روزگاری ، مہنگائی اور پانی کی ... 07 جولائی 2018 (22:40) 10:40 PM, July 07, 2018

جمعرات کے روز تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کی سابق حکمراں جماعت کوہاٹ میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی۔ ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا قرضہ سات ہزار سے ستائیس ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ، اقتدار میں آ کر نظام تعلیم کو ٹھیک کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا قرضہ سات ہزار سے ستائیس ہزار ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کے تین بڑے مسائل ہیں جن میں بے روزگاری ، مہنگائی اور پانی کی کمی ہے ، اقتدار میں آ کر ان تینوں مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔

متعلقہ خبریں