انسانی حقوق کی کونسل نے پاکستانی وکیل جاوید رحمن کو ایران میں انسانی حقوق کی نگرانی کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا

انسانی حقوق کی کونسل نے پاکستانی وکیل جاوید رحمن کو ایران میں انسانی حقوق کی نگرانی کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا

انسانی حقوق کی کونسل نے پاکستانی وکیل جاوید رحمن کو ایران میں انسانی حقوق ... 07 جولائی 2018 (19:05) 7:05 PM, July 07, 2018

اقوام متحدہ کے زیر انتظام انسانی حقوق کی کونسل نے پاکستانی وکیل جاوید رحمن (51 سالہ) کو ایران میں انسانی حقوق کی نگرانی کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایڈوکیٹ جاوید رحمن کا انتخاب جمعے کے روز انسانی حقوق کی کونسل میں ووٹنگ کے ذریعے عمل میں آیا۔ پاکستانی وکیل برطانوی شہریت کے حامل ہیں اور لندن کی Brunel University میں پروفیسر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ جاوید رحمن اقوام متحدہ میں اقلیتوں کے امور کے فورمز کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور انہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی انسانی حقوق کا دفاع کرنے والی تنظیموں کے ساتھ بھی تعاون کیا۔وہ پاکستان میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن شمار کیے جاتے ہیں۔ بالخصوص اسلامی قوانین، مذاہب کی آزادی کے امور اور انسداد دہشت گردی کے میدان میں کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں