مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع کلگام میں مظاہرین پر بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک نو عمر بچی سمیت تین نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع کلگام میں مظاہرین پر بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک نو عمر بچی سمیت تین نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع کلگام میں مظاہرین پر بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی ... 07 جولائی 2018 (18:54) 6:54 PM, July 07, 2018

مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع کلگام میں مظاہرین پر بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک نو عمر بچی سمیت تین نوجوان شہید سمیت تین نوجوان شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کا یہ واقعہ ہفتے کو اُس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کے دستے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کلگام کے ہاوؤرہ نامی گاؤں میں فوجی آپریشن شروع کرنے کی غرض سے پہنچے۔حکام کے مطابق فورسز کے دستے جونہی گاؤں میں وارد ہوئے لوگوں نے گھروں سے باہر آکر بھارت سے آزادی کے حق میں نعرے بازی کی اور فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔اس پر فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی علاقے فرسل کے پرائمری ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کےشہید ہونے کی تصدیق کردی۔شہید ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ شاکر احمد کھانڈے، 20 سالہ ارشاد احمد اور 16 برس کی عندلیب جان کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں