ایف آئی اے نے سمٹ بینک لمیٹڈکے نائب چئیرمین حسین لوائی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے سمٹ بینک لمیٹڈکے نائب چئیرمین حسین لوائی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے سمٹ بینک لمیٹڈکے نائب چئیرمین حسین لوائی کو منی لانڈرنگ کے ... 07 جولائی 2018 (18:48) 6:48 PM, July 07, 2018

پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے سمٹ بینک لمیٹڈکے نائب چئیرمین حسین لوائی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حسین لوائی سمیت 32 افراد بےنامی اکاؤنٹس میں 30 ارب روپے سے زائد کی ترسیلات میں ملوث ہیں۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں بینک فراڈ اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی مختلف دفعات شامل کی ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان میں سے بعض اکاؤنٹس 2014 میں چند ماہ کے لیے کھولے گئے، اکاؤنٹس کی تحقیقات 2015 میں شروع ہوئیں تاہم ٹھوس ثبوت نہ ملنے کے باعث تحقیقات میں پیش شرفت سست روی کا شکار تھیں۔ منی لانڈرنگ کے اس بڑے اسیکنڈل میں ایف آئی اے نے حسین لوائی سمیت 32 افراد کو نوٹسز جاری کیے تھے جن میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس جاری کئے جانے والوں میں سے کچھ افراد بعض سیاسی شخصيات کے دست راز بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں