نواز شریف کا ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کا ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کا ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر ... 07 جولائی 2018 (18:15) 6:15 PM, July 07, 2018

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت سے حاصل کرلیے ہیں اور وزارتِ داخلہ نے کیپٹن صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جمعے کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو 10 سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ، ان کی صاحب زادی مریم نواز کو سات سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔سابق وزیرِ اعظم نے ہفتے کو لندن سے اپنی قانونی ٹیم سے ٹیلی فونک کے کانفرنس کے ذریعے احتساب عدالت کے فیصلے پر مشاورت کی۔اطلاعات کے مطابق نوازشریف کی قانونی ٹیم نے انہیں جلد از جلد پاکستان آنے کا مشورہ دیا ہے اور احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی کہا ہے۔نوازشریف نے اپنی لیگل ٹیم کو اسلام ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ پیر کو اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی جائے گی۔

متعلقہ خبریں