سیدہ آسیہ اندرابی اور اُن کی دو قریبی ساتھی نئی دہلی منتقل

سیدہ آسیہ اندرابی اور اُن کی دو قریبی ساتھی نئی دہلی منتقل

سیدہ آسیہ اندرابی اور اُن کی دو قریبی ساتھی نئی دہلی منتقل 07 جولائی 2018 (12:53) 12:53 PM, July 07, 2018

بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے، نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کو سرینگر کی مرکزی جیل میں کشمیری خواتین کی تنظیم دخترانِ ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی اور اُن کی دو قریبی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور صوفی فہمیدہ کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے نئی دہلی منتقل کردیا جہاں کی ایک خصوصی عدالت نے تینوں کو دس روزہ ریمانڈ پر این آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں پر غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک سے رقومات حاصل کرکے انہیں نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں تشدد اور تخریبی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے استعمال کرنے کا الزام عائید کیا گیا ہے۔ اُنہیں بغاوت اور حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔دختران ملت کشمیر میں استصواب رائے کا مطالبہ کرنے والی تنظیموں میں پیش پیش ہے۔ تاہم، اس کا موقف ہے کہ کشمیر چونکہ ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے اس لئے اس کا الحاق پاکستان سے ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں