پاکستانی عوام اور مسلم لیگ اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور احتساب عدالت کے اس فیصلے کو تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ شہباز شریف

پاکستانی عوام اور مسلم لیگ اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور احتساب عدالت کے اس فیصلے کو تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ شہباز شریف

پاکستانی عوام اور مسلم لیگ اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور احتساب عدالت کے اس ... 07 جولائی 2018 (12:49) 12:49 PM, July 07, 2018

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاناما ریفرینس کیس پر احتساب عدالت کے نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، شہبار شریف نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ سراسر زیادتی اور ناانصافی پر مبنی ہے جس میں کئی قانونی خامیاں موجود ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ “ پاکستانی عوام اور مسلم لیگ اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور احتساب عدالت کے اس فیصلے کو تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ پورے مقدمے میں کوئی ٹھوس قانونی دستاویز مہیا نہیں کی گئی، پاناما، ایون فیلڈ اور آف شور کمپنیوں میں نواز شریف کا نام نہیں”۔ شہباز شریف نے کہا کہ ’’یہ بات دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف وہ شخص ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا اور ایٹمی قوت بناتے وقت خارجی دباؤ، لالچ اور دھمکیوں کو ٹھکرایا، عوام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ملک کو ایٹمی قوت بنایا‘‘۔اُنھوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ’’پاکستان کے کونے کونے میں جائینگے اور جاکر اس زیادتی اور ناانصافی سے عوام کو آگاہ کرئینگے‘‘؛ اور یہ کہ ’’25 جولائی کو فجر کی نماز کے بعد عوام عدالت میں صحیح معنوں میں گواہی دے گا‘‘۔

متعلقہ خبریں