مذہبی مبلغ ذاکر نائیک کو بھارت واپس نہیں بھیجا جائے گا۔ مہاتیر محمد

مذہبی مبلغ ذاکر نائیک کو بھارت واپس نہیں بھیجا جائے گا۔ مہاتیر محمد

مذہبی مبلغ ذاکر نائیک کو بھارت واپس نہیں بھیجا جائے گا۔ مہاتیر محمد 07 جولائی 2018 (12:46) 12:46 PM, July 07, 2018

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے جمعہ کے روز کہا کہ مذہبی مبلغ ذاکر نائیک کو بھارت واپس نہیں بھیجا جائے گا۔ انھوں نے ملک کے انتظامی دارالحکومت پتراجیہ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک ذاکر نائیک سے یہاں کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہم انھیں واپس نہیں بھیجیں گے۔ کیونکہ انھیں یہاں مستقل رہائشی کا درجہ حاصل ہے۔

چند روز قبل نئی دہلی میں میڈیا رپورٹوں میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ذاکر نائیک بھارت واپس آرہے ہیں۔ نائک نے ایک بیان جاری کر کے اس خبر کو بے بنیاد اور غلط قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔انھوں نے کہا تھا کہ جب تک وہ یہ محسوس نہیں کرتے کہ بھارت میں ان کے خلاف صاف شفاف اور منصفانہ کارروائی ہوگی وہ واپس نہیں آئیں گے۔قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے ترجمان آلوک متل نے بھی میڈیا رپورٹ کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ سرِدست ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہم اس خبر کی تصدیق کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں