کرپشن کا گاڈفادر انجام کو پہنچ گیا۔طاہرالقادری

کرپشن کا گاڈفادر انجام کو پہنچ گیا۔طاہرالقادری

کرپشن کا گاڈفادر انجام کو پہنچ گیا۔طاہرالقادری 07 جولائی 2018 (12:39) 12:39 PM, July 07, 2018

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ کرپشن کا گاڈفادر انجام کو پہنچ گیا۔ دریںاثناء فیصلے کا اعلان ہوتے ہی عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ’’مک گیا تیرا شو نواز‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا، خرم نوازگنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی،امیر لاہور حافظ غلام فرید، مظہر محمود علوی، شہزاد رسول، عبدالحفیظ چودھری، یونس نوشاہی، حاجی فرخ و دیگر رہنمائوں، کارکنوں نے وکٹری کا نشان بنایا اور مٹھائی تقسیم کی۔

پاکستان میں طاقتور لوگوں کو بھی سزا ملنے کا عمل شروع ہوا، جے آئی ٹی، نیب پراسیکیوٹر اور احتساب عدالت کے جج مبارکباد کے مستحق ہیں،نواز شریف کی کرپشن اور غیر ملکی جائیدادوں کے بارے میں ہم دو دہائیوں سے حقائق بیان کررہے تھے، بالآخر سچ سامنے آگیا۔

متعلقہ خبریں