مسلح افواج پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

مسلح افواج پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

مسلح افواج پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت ... 07 جولائی 2018 (12:35) 12:35 PM, July 07, 2018

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے،قومی مفادات کا تحفظ اور دفاعی خود مختاری ہماری ترجیحات ہیں۔

نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے اور قومی مفادات کا تحفظ اور دفاعی خود مختاری ہماری ترجیحات ہیں۔ ایڈمرل طفر محمود عباسی نے بتایا کہ پاک بحریہ نے بحرہند میں ریجنل میری ٹائم پٹرولز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، جس سے بحری دہشت گردی، قذاقی اور اسمگلنگ کی روک تھام ہوگی۔

متعلقہ خبریں