کیپٹن (ر) صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا ۔

کیپٹن (ر) صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا ۔

کیپٹن (ر) صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا ۔ 07 جولائی 2018 (12:27) 12:27 PM, July 07, 2018

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا ۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری پیر کے روز حاصل کیے جائیں گے۔ 

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر پاکستان میں ہی موجود ہیں اور مانسہرہ میں اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہونے کی وجہ سے گذشتہ روز عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ کیپٹن (ر) صفدر کی پاکستان میں موجودگی کی وجہ سے پیر کو انہیں گرفتار کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخواہ پولیس کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں