فر حت عبا س شاہ:یاد پھر اس بے وفا کی ہر گھڑی رہنے لگی .............پھر اسی کا تذکرہ صبح و مسا ہونے لگا

فر حت عبا س شاہ:یاد پھر اس بے وفا کی ہر گھڑی رہنے لگی .............پھر اسی کا تذکرہ صبح و مسا ہونے لگا

فر حت عبا س شاہ:یاد پھر اس بے وفا کی ہر گھڑی رہنے لگی .............پھر اسی کا تذکرہ ... 07 جولائی 2018 (12:13) 12:13 PM, July 07, 2018

بام پر آنے لگے وہ سامنا ہونے لگا

اب تو اظہار محبت برملا ہونے لگا

عشق سے پھر خطرۂ ترک وفا ہونے لگا

پھر فریب حسن سرگرم ادا ہونے لگا

کیا کہا میں نے جو ناحق تم خفا ہونے لگے

کچھ سنا بھی یا کہ یوں ہی فیصلہ ہونے لگا

اب غریبوں پر بھی ساقی کی نظر پڑنے لگی

بادۂ پس خوردہ ہم کو بھی عطا ہونے لگا

میری رسوائی سے شکوہ ہے یہ ان کے حسن کو

اب جسے دیکھو وہ میرا مبتلا ہونے لگا

یاد پھر اس بے وفا کی ہر گھڑی رہنے لگی

پھر اسی کا تذکرہ صبح و مسا ہونے لگا

کچھ نہ پوچھا حال کیا تھا خاطر بیتاب کا

ان سے جب مجبور ہو کر میں جدا ہونے لگا

شوق کی بیتابیاں حد سے گزر جانے لگیں

وصل کی شب وا جو وہ بند قبا ہونے لگا

کثرت امید بھی عیش آفریں ہونے لگی

انتظار یار بھی راحت فزا ہونے لگا

غیر سے مل کر انہیں ناحق ہوا میرا خیال

مجھ سے کیا مطلب بھلا میں کیوں خفا ہونے لگا

قید غم سے تیرے جاں آزاد کیوں ہونے لگی

دام گیسو سے ترے دل کیوں رہا ہونے لگا

کیا ہوا حسرتؔ وہ تیرا ادعائے ضبط غم

دو ہی دن میں رنج فرقت کا گلا ہونے لگا

متعلقہ خبریں