ایران نے ہلاک ہونے والے 127 عراقی فوجیوں کی باقیات عراقی حکومت کے حوالے کر دی ہیں۔

ایران نے ہلاک ہونے والے 127 عراقی فوجیوں کی باقیات عراقی حکومت کے حوالے کر دی ہیں۔

ایران نے ہلاک ہونے والے 127 عراقی فوجیوں کی باقیات عراقی حکومت کے حوالے کر دی ... 07 جولائی 2018 (11:53) 11:53 AM, July 07, 2018

ایران نے سنہ 1980ء سے 1988ء تک عراق کے ساتھ جاری رہنے والی لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 127 عراقی فوجیوں کی باقیات بغداد حکومت کے حوالے کر دی ہیں۔

عراقی حکومت کے انسانی حقوق ہائی کمشین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی کوششوں سے ایران میں موجود جنگ میں مقتول عراقی فوجیوں کی باقیات کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ جنگ میں لاپتا ہونے والے کئی فوجیوں کی تلاش جاری ہے۔ ایران میں موجود 127 فوجیوں کی باقیات ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔انسانی حقوق ہائی کمیشن کے رکن فاضل الغزاوی نے بتایا کہ 2017ء کے دوران ایران نے عراق۔ ایران جنگ میں ہلاک ہونے والے 127 فوجیوں کی باقیات بغداد کے حوالے کیں۔

متعلقہ خبریں