امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے یورپی ممالک پر ایران کی مخالفت پر زور

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے یورپی ممالک پر ایران کی مخالفت پر زور

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے یورپی ممالک پر ایران کی مخالفت پر زور 07 جولائی 2018 (11:44) 11:44 AM, July 07, 2018

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ہاں ایرانی دہشت گردی کی سازشوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کریں۔

غیر ملکی میڈ یا کیمطابق کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے یورپ میں ایرانی دہشت گردی کی فہرست ایک ایسے وقت میں شائع کی گئی ہے جب 30 جون کو فرانس کے صدر مقام پیرس میں شامی اپوزیشن کی سالانہ کانفرنس پر بم حملے کی مبینہ سازش اور جرمنی میں ایرانی سفارت کار کی گرفتاری نے ایران کو سخت مشکل میں ڈال دیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ پرپوسٹ کردہ فہرست میں یورپی ممالک میں ایرانی اپوزیشن کی شخصیات کو قاتلانہ حملوں میں ہلاک کرنے، بم دھماکے کرنے اور دہشت گرد گرپوں کی پُشت پناہی کرنے کے واقعات کا ذکر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی خفیہ اداروں ،ان کے زرخرید ایجنٹوں اور حزب اللہ ملیشیا کے دہشت گردوں نے یورپی ممالک میں بھی مخالف شخصیات کو ہلاک اور اغواء کرنے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

متعلقہ خبریں