تُرکی نےگولن کی تنظیم سے وابستگی کے شبے میں کم سے کم 271 فوجیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

تُرکی نےگولن کی تنظیم سے وابستگی کے شبے میں کم سے کم 271 فوجیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

تُرکی نےگولن کی تنظیم سے وابستگی کے شبے میں کم سے کم 271 فوجیوں کو حراست میں لے ... 07 جولائی 2018 (11:39) 11:39 AM, July 07, 2018

تُرکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے دو سال قبل بغاوت میں معاونت اور جلا وطن لیڈر فتح اللہ گولن کی تنظیم سے وابستگی کے شبے میں کم سے کم 271 فوجیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

تُرکی سے نشریات پیش کرنے والے’ٹی آر ٹی نیوز‘کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کئی صوبوں میں گولن نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں 271مشتبہ ’باغیوں‘ کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ گرفتار کیے گئےافراد امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گذارنے والے مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔ترک اخبار’اسٹار‘ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکار شامل ہیں جن میں سے 10 کرنل کے عہدے کے افسر ہیں جب کہ متعدد ریٹائرڈ جرنیل بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ترکی انسداد دہشت گردی پولیس نے جمعہ کو علی الصباح استنبول میں گولن نیٹ ورک کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔

متعلقہ خبریں