امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ سے وابستہ کم سے کم سات جنگجو مارے گئے

امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ سے وابستہ کم سے کم سات جنگجو مارے گئے

امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ سے وابستہ کم سے کم سات جنگجو مارے گئے 07 جولائی 2018 (11:34) 11:34 AM, July 07, 2018

امریکی فوج کی طرف سے جُمعہ کے روز جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یمن کے جنوبی علاقے شبوۃ میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں القاعدہ سے وابستہ کم سے کم سات جنگجو مارے گئے ہیں۔

امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر پائلٹ ایک ڈرون طیارے کی مدد سے بیحان ۔ شبوۃ کو ملانے والی شاہراہ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد القاعدہ جنگجو سوار تھے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون طیارے نے جنوبی یمن میں شبوۃ گورنری میں القاعدہ جنگجوؤں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔ ہلاک ہونے والے القاعدہ جنگجوؤں کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ خبریں