اسرائیلی فوج کی شام کی وادی گولان پر بمباری

اسرائیلی فوج کی شام کی وادی گولان پر بمباری

اسرائیلی فوج کی شام کی وادی گولان پر بمباری 07 جولائی 2018 (11:08) 11:08 AM, July 07, 2018

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام کے وادی گولان میں سرحد سے متصل علاقے القنیطرہ میں ھاون راکٹ حملے کے بعد بمباری کی ہے تاہم اس حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام میں وادی گولان سے داغا گیا ایک ھاون راکٹ مشرقی سرحدی کے اندر جا گرا تاہم اس کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے اندر سے داغا گیا راکٹ شامی رجیم اور باغیوں کے درمیان لڑائی کا نتیجہ ہے جسے دونوں میں سے کسی ایک فریق نے دوسرے کے خلاف استعمال کیا تھا۔تاہم اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا بمباری کا نشانہ اسد رجیم کے مراکز بنے ہیں یا شامی اپوزیشن گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں:سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گئے

ضرور پڑھیں:سیلفی چینی ارب پتی کی موت کا باعث بن گئی

ضرور پڑھیں:اب چاند پر جوڑے ایک دوسرے کو پروپوز کر سکیں گے،دلچسپ ترین خبر آ گئی۔ضرور پڑھیں:اب چاند پر جوڑے ایک دوسرے کو پروپوز کر سکیں گے،دلچسپ ترین خبر آ گئی۔

ضرور پڑھیں:صدر محمد مُرسی کے مشیر برائے اقتصادی امور عبداللہ شحاتۃ سمیت 13 ملزمان کو عمر قید کی سزا

متعلقہ خبریں