شام میں اقوام متحدہ نے شامی فوج کی جانب سے شہریوں کے خلاف کیمیائی گیس’کلورین‘ کے استعمال کی تصدیق کردی

شام میں اقوام متحدہ نے شامی فوج کی جانب سے شہریوں کے خلاف کیمیائی گیس’کلورین‘ کے استعمال کی تصدیق کردی

شام میں اقوام متحدہ نے شامی فوج کی جانب سے شہریوں کے خلاف کیمیائی ... 07 جولائی 2018 (10:44) 10:44 AM, July 07, 2018

اقوام متحدہ نے ایک سال قبل شام کے شہر دوما میں بشارالاسد کی جانب سے شہریوں کے خلاف کیمیائی گیسکلورین ‘ کے استعمال کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی ذمہ دار ایجنسی نےدمشق کے شمالی قصبے دوما میں اپریل 2017ء کو کیے گئے ایک کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی۔ ماہرین پر مشتمل اس کمیٹی نے کئی ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ اسد رجیم دوما میں شہریوں پر کلورین گیس کے استعمال کی مرتکب ہوئی تھی۔’یو این‘ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہمیں دوما میں اعصابی گیس کے استعمال کے شواہد نہیں ملے مگر کلورین گیس کے استعمال کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے دوما میں ہونے والے کیمیائی حملوں کے بعد 7 مقامات سے کوئی ایک سو سے زاید نمونے جمع کیے تھے۔ یہ نمونے اپریل میں ہونے والے کیمیائی حملے کے دو ہفتے بعد حاصل کیے گئے تھے۔تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوما میں اعصابی گیس کے استعمال کا کوئی ثبوت موجود نہیں البتہ شامی فوج کی طرف سے استعمال کردہ اسلحہ کی باقیات میں کلورین گیس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔

متعلقہ خبریں