سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گئے

سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گئے

سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گئے 07 جولائی 2018 (10:25) 10:25 AM, July 07, 2018

سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعہ کی شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گراتے ہوئے ملک کوتباہی سے بچا لیا۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر سترہ منٹ پر یمن سے جازان میں داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔یمن میں آئینی حکومت کی مدد کے لیے قائم عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے جاری رکھ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔

ضرور پڑھیں:میاں مُحمد شہباز شریف نے اوکاڑہ کو بھی یورپ بنانے کا اعلان کر دیا

ضرور پڑھیں:آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویری نمائش کا انعقاد

ضرور پڑھیں:اب چاند پر جوڑے ایک دوسرے کو پروپوز کر سکیں گے،دلچسپ ترین خبر آ گئی۔ضرور پڑھیں:اب چاند پر جوڑے ایک دوسرے کو پروپوز کر سکیں گے،دلچسپ ترین خبر آ گئی۔

ضرور پڑھیں:سیلفی چینی ارب پتی کی موت کا باعث بن گئی

متعلقہ خبریں