سیلفی چینی ارب پتی کی موت کا باعث بن گئی

سیلفی چینی ارب پتی کی موت کا باعث بن گئی

سیلفی چینی ارب پتی کی موت کا باعث بن گئی 07 جولائی 2018 (09:45) 9:45 AM, July 07, 2018

چین کے انگریزی روزنامے South China Morning کے مطابق فرانسیسی پولیس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ چینی گروپ HNA کے 57 سالہ شریک بانی Wang Jian فرانس کے شہر پرووانس کے نزدیک واقع گاؤں Bonnieux میں موت کا شکار ہوئے۔ وانگ کے اہل خانہ ایک یادگاری تصویر لینے کی تیاری کر رہے تھے کہ اس دوران چینی ارب پتی 15 میٹر بلند دیوار سے گر پڑے اور فوری طور پر دم توڑ گئے۔ واضح رہے کہ Bonnieux کا علاقہ اپنے قدرتی جمال کے سبب مشہور ہے اور یہاں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔

چین کی چوتھی بڑی فضائی کمپنی HNA کے مالک وانگ جیان کی مجموعی دولت 1.7 ارب ڈالر ہے۔ بعد ازاں مذکورہ گروپ دیگر شعبوں میں بھی سرگرم ہو گیا جن میں ہوٹلز، پراپرٹی اور سیاحت کے علاوہ مالی اور لوجسٹک خدمات بھی شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں:میاں مُحمد شہباز شریف نے اوکاڑہ کو بھی یورپ بنانے کا اعلان کر دیا

ضرور پڑھیں:آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویری نمائش کا انعقاد

ضرور پڑھیں:اب چاند پر جوڑے ایک دوسرے کو پروپوز کر سکیں گے،دلچسپ ترین خبر آ گئی۔

متعلقہ خبریں