وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران آبدیدہ ہوگئے

وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران آبدیدہ ہوگئے

وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران آبدیدہ ہوگئے 06 ستمبر 2018 (21:56) 9:56 PM, September 06, 2018

وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران آبدیدہ ہوگئے ، جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب کے دوران شہداء پاک فوج کو پیش کیے جانے والے خراج تحسین کے دوران وزیراعظم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ تفصیلات کے مطابق آج 6 ستمبر بروز جمعرات کے روز 1965 کی جنگ کی یاد میں یوم دفاع پاکستان بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ 

اس سلسلے میں راولپنڈی میں واقع پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ جی ایچ کیو میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب میں، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، دیگر اعلی عسکری قیادت، معروف سماجی شخصیات، سیاستدان اور وفاقی وزراء شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں