بلوچی چکن سجی‎ بنانے کی ترکیب

بلوچی چکن سجی‎ بنانے کی ترکیب

بلوچی چکن سجی‎ بنانے کی ترکیب 06 جون 2018 (20:35) 8:35 PM, June 06, 2018

اجزاء;

ثابت چکن 1/2 کلو

نمک حسب ذائقہ

لیمن جوس 1/4 کپ

تیل دو کھانے کا چمچ

پسی ہوئی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب ;

چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں . پھر لیمن جوس نمک ادرک لہسن کا پیسٹ , کالی مرچیں چکن کے باہر اور اندر لگا لیں دو گھنٹوں کے لیئے رکھ دیں . اگر رات بھر کے لیئے رکھا جائے تو اور بھی مزیدار بنے گا . پھر 180 سینٹی گریڈ . پہلے سے گرم اوون میں 35 سے 40 منٹ تک پکا لیں . جب تیار ہو جائے تو کڑاہی میں ڈال کر چکن کو ہلکا سا فرائی کر لیں . جب تیار ہو جائے اس کو چٹنی کیساتھ پیش کریں .

متعلقہ خبریں