سعودی عرب میں عید الفطر جمعہ 15 جون کو ہوگی۔روزے 29 ہو نگے۔

سعودی عرب میں عید الفطر جمعہ 15 جون کو ہوگی۔روزے 29 ہو نگے۔

سعودی عرب میں عید الفطر جمعہ 15 جون کو ہوگی۔روزے 29 ہو نگے۔ 06 جون 2018 (20:13) 8:13 PM, June 06, 2018

سعودی عرب کے ایک ماہر موسمیات نے کہا ہے کہ اس مرتبہ رمضان المبارک انتیس دن کا ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر جمعہ 15 جون کو ہوگی ۔

عبدالعزیز الحسینی نے بتایا ہے کہ فلکیات کے اس اندازے کا انحصار عید کے چاند کی رؤیت کے دن موسم کے صاف ہونے پر ہے۔ان کے بہ قول مطلع صاف ہونے کی صورت میں جمعرات 14 جون کو شوال المکرم کا چاند نظر آسکتا ہے۔

نئے اسلامی مہینے کا آغاز رؤیت ہلال کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور اسلامی کیلنڈر کا ہر مہینہ 29 یا 30 دن کا ہوتا ہے۔ چاند کی حرکت اور ایام میں اس رد وبدل کی بنا پر اسلامی مہینے کا آغاز کسی خاص تاریخ یا دن کو نہیں ہوتا بلکہ ہر سال اسلامی مہینے کے ایام تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

چاند کی رؤیت کے اعلان کے لیے دو معتبر شہادتیں ہونا ضروری ہیں اور ان کی شہادتوں کے بعد نئے قمری مہینے کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔نیز ہر ملک میں چاند کی رؤیت وقت کے فرق کی وجہ سے مختلف ہوسکتی ہے اور مختلف ممالک میں مختلف دنوں میں نئے اسلامی مہینے کا آغاز ہوسکتا ہے۔اسی لیے دنیا کے مختلف ممالک میں عید مختلف دنوں میں منائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں