اصغر خان کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت - نواز شریف جہاں بھی ہیں ایک گھنٹے کے اندر عدالت پہنچیں - عدالت کا حکم

اصغر خان کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت - نواز شریف جہاں بھی ہیں ایک گھنٹے کے اندر عدالت پہنچیں - عدالت کا حکم

اصغر خان کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت - نواز شریف جہاں بھی ہیں ایک گھنٹے کے ... 06 جون 2018 (17:28) 5:28 PM, June 06, 2018

اصغر خان کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ہے - عدالت نے اصغر خان کیس کے سلسلے میں نواز شریف کو حکم دیا کہ وہ جہاں بھی ہیں ایک گھنٹے کے اندر عدالت پہنچیں -چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ :"مقدمے کے نوٹس بھی جاری ہوئے ہیں ,تمام ٹی وی چینلز پر ٹکرز بھی چلیں اور تمام اخبارات کی مین سٹوری بھی یہ ہی ہے اب نواز شریف کو عدالت میں پیش ہو جانا چاہیے جن جن کو اس مقدمے کے سلسلے میں نوٹس بھیجے گئے ہیں ان سب نے عدالت میں پیش ہونا ہے انہوں نے آئی ایس آئی سے رقم لینے کے الزام کو واضح کرنا ہے -"یہ نوٹس نواز شریف ,جاوید ہاشمی اور عابدہ حسین کو ملا ہے اس کے علاوہ الطاف حسن قریشی ,اجمل خان ,آفاق احمد,غلام مصطفیٰ اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق ,سیکرٹری دفاع ,سیکرٹری خارجہ ,ڈی جی ایف آئی اے کو بلایا گیا تھا -ان میں سے صرف جاوید ہاشمی عدالت میں پیشہوئے -چیف جسٹس نے جاوید ہاشمی سے پوچھا کہ :"ہاشمی صاحب آپ نے رقم لی ہے یا نہیں لی -"جس کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ :" میں نے رقم نہیں لی پانچ سال تک اپنا کیس نیب میں بھگت کر وہاں سے کلیئر ہو کر آیا ہوں -اب میں صرف عدالت کے نوٹس پر لاہور سے اسلام آباد آیا ہوں -"جس پر چیف جسٹس نے ان کی تعریف کی کہ :"آپ سیاسی قیادت کے لیے مثال ہیں "

متعلقہ خبریں