عمران خان نے عامر لیاقت کو بنی گالا طلب کر لیا

عمران خان نے عامر لیاقت کو بنی گالا طلب کر لیا

عمران خان نے عامر لیاقت کو بنی گالا طلب کر لیا 06 جون 2018 (11:10) 11:10 AM, June 06, 2018

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق معروف ٹی وی اینکر کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے اور اس کے بعد کی صورت حال پر عمران خان نے عامر لیاقت کو بنی گالا طلب کیا ہے۔ عمران خان نے عامر لیاقت سے اس معاملے پر ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی فیصلے میں جلد بازی سے کام نہ لیا جائے اور عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کا اختیار کسی ایک شخص کے پاس نہیں ہے۔ یاد رہیکہ کچھ دن قبل عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ :فردوس شمیم نقوی صاحب نے مجھے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے -فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے -کل اپنے فیصلے سے سب ک مطلع کر دوں گا -تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کے آیا تھا ٹکٹ کی خواہش میں نہیں یہ چیئر مین کا ہی اصرار تھا کہ میں انتخابات لڑوں گالیاں دینے والے انصافینز کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے منہ بند رکھیں "ان کا کہنا تھا کہ :" شریف النفسی کو کمزوری نہ سمجھیں - عمران خان اس کا نوٹس لیں ورنہ پینڈورا باکس کھل جائے گا -"

متعلقہ خبریں