سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا۔بڑا حملہ ناکام۔

سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا۔بڑا حملہ ناکام۔

سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا۔بڑا حملہ ناکام۔ 06 جون 2018 (04:07) 4:07 AM, June 06, 2018

ریاض: سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے منگل کے روز حوثیوں کی جانب سے مملکت کے مغربی شہر ینبع پر داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا۔

ادھر یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے پیر کی شب ایک پریس کانفرنس میں باور کرایا کہ ایران نے حوثی ملیشیا کو مسلح کرنے اور اسے میزائل فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی روش جاری رکھی ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مشترکہ فورسز صعدہ میں حوثی ملیشیا کی بیلسٹک میزائل صلاحیتوں کے بڑے حصّے اور میزائلوں کے لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

آج یمن کے صوبے الجوف میں سرکاری فورسز اور حوثی ملیشیا کے درمیان کئی محاذوں پر خونریز لڑائی جاری ہے اور عرب اتحاد نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔لڑائی اور فضائی حملوں میں متعدد حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں حوثی کمانڈر ابو مقتدیٰ العصار بھی شامل ہے۔ وہ ضلع المتون میں لڑائی میں مارا گیا ہے۔

یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق الجوف کے شمال اور مغرب میں واقع علاقوں المتون ، المصلوب ، خب ،الشعف اور برط العنان میں قومی فوج اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے۔

اس دوران میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے المصلوب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ عرب اتحاد نے صوبہ عمران میں بھی حوثیو ں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں ۔شمالی صوبے صعدہ کے جنوب اور الحدیدہ میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں