نواز شریف کے ملازمین نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے نواز شریف کو چور کہنے والے نوجوان کی درگت بنا ڈالی۔

نواز شریف کے ملازمین نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے نواز شریف کو چور کہنے والے نوجوان کی درگت بنا ڈالی۔

نواز شریف کے ملازمین نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے نواز شریف کو چور کہنے ... 06 جولائی 2018 (23:09) 11:09 PM, July 06, 2018

نوجوان کو ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد نواز شریف کی لندن رہائش کے باہر جشن منانا مہنگا پڑ گیا نواز شریف کے ملازمین نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے نواز شریف کو چور کہنے والے نوجوان کی درگت بنا ڈالی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں کا فیصلہ آج سنایا گیا ۔9 ماہ کی مسلسل سماعت کے بعد احتساب عدالت نے آج اس ریفرنس پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔اس کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سنایا۔

نیب کا نواز شریف اور مریم نواز کو وطن واپسی کی صورت میں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ، سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کی اتوار کو وطن واپسی کا امکان، دونوں  کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کرنے کیلئے نیب نے ٹیم تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف اور ان کے صاحبزادی مریم نواز کو جیل کی سزا سنائی ہے۔ 

جبکہ شریف خاندان پر ایک ارب روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ دوسری جانب اب حسن اور حسین نواز کی سزا کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں کی گرفتاری کیلئے دائمی وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پاناما کیس میں ایون فیلڈ ریفرنس کافیصلہ سنادیا ہے، عدالت نے قرار دیا کہ ، قطری خط جھوٹا اور جعلی تھا،احتساب عدالت نے نوازشریف کی تمام جائیداد ضبط کرنے اورایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قرقی کاحکم دے دیا ہے،احتساب عدالت نے نوازشریف کو10سال قید کی سزا،8ملین پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو7سال قید،2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ اور کیپٹن ر صفدر کوایک سال قید کی سزا بھی سنادی ہے،تینوں ملزمان کوان کی عدم موجودگی میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کی صاحبزادی مریم نوازاور ان کے دامادکیپٹن رصفدر کوایک سال سزا سنائی گئی ہے۔ مریم نواز کوجعلی دستاویزات تیار کرنے پر دھوکہ دہی ثابت ہوئی ہے جس پرانہیں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔احتساب عدالت نے نوازشریف کو10سال قید کی سزا،8ملین پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو7سال قید،2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ اور کیپٹن ر صفدر کوایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں