سیکولر اور لبرل پارٹیوں کو ووٹ دینے والے اپنے لیڈروں سمیت برابر کی سزا پائیں گے,سراج الحق

سیکولر اور لبرل پارٹیوں کو ووٹ دینے والے اپنے لیڈروں سمیت برابر کی سزا پائیں گے,سراج الحق

سیکولر اور لبرل پارٹیوں کو ووٹ دینے والے اپنے لیڈروں سمیت برابر کی سزا پائیں ... 06 جولائی 2018 (22:46) 10:46 PM, July 06, 2018

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہو نا چاہئے احتساب عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے عصاب کا امتحان ہے کسی ایک فرد کو سزا دینے سے جمہوریت کی گاڑی ڈی ریل نہیں ہونی چاہئے۔ پاناما میں شامل 436 افراد کا کیس چیونٹی کی رفتار سے چل رہا ہے ۔پاناما لیکس میں جتنے افراد کے نام ہیںان سب کا احتساب ضروری ہے۔ احتسا ب عدالت کا فیصلہ انتخاب ملتوی ہونے کا باعث نہیں ہو نا چاہئے ۔ 

سیکولر اور لبرل پارٹیوں کو ووٹ دینے والے اپنے لیڈروں سمیت برابر کی سزا پائیں گے سیکولر لوگوں کے گناہوں کا بوجھ ان کے ووٹر اٹھائیں گے ۔70 سال سے پاکستان پر سیکولر ، لبرل اور کرپٹ لوگ قابض ہیں جو ہمیشہ کی طرح ووٹ لے کر خود شراب و کباب میں غرق امریکہ اور یورپ چلے جائینگے ،ملک وقوم پر قرضوں کے بوجھ اور کرپشن کے پہاڑ کھڑے کر جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں