نواز شریف کے کیس کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت اہم ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز

نواز شریف کے کیس کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت اہم ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز

نواز شریف کے کیس کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت اہم ہے۔پاکستان ... 06 جولائی 2018 (15:20) 3:20 PM, July 06, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے پروگرام الیونتھ آور میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ :" نواز شریف کے کیس کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس میں پاکستان تحریک انصاف نے جو لیڈ رول لیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اس طرح کی جدو جہد ہوئی ہے اور اس جدو جہد میں ہمارے ساتھ میڈیا اور ہمارے صحافی بھائی اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا اور باقی سیاسی پارٹیاں تو ہمارا مذاق اڑاتی تھیں - نواز شریف صاحب کہتے ہیں وہ فیصلہ کے وقت چاہتے ہیں کہ وہ موجود ہوں تو وہ ضرور آتے اگر ادھر موجود ہوتے اللّٰہ تعالیٰ کلثوم نواز کو صحت اور زندگی عطا فرمائے -لیکن بات یہ ہے کہ کمرہ عدالت میں انہیں ٹرافی نہیں دی جائے گی انہیں سزا دی جائے گی اگر دی گئی تو -شاید وہ فوٹو آپس کرنا چاہتے ہیں جو یہاں پہ ہوتا ہے کہ کوئی بارہ قتل بھی کر دے تو باہر آ کے وہ وی کا نشان بناتا ہے میں نہیں سمجھتا کہ اب ان کی مظلومیت چلے گی بلکہ یہ ایک عبرت ہو گی میں نہیں سمجھتا کہ ان کی پارٹی کو اس سے کوئی فائدہ ہوگا یہ ایک بڑا سیریس مسئلہ ہے - انہوں نے تو مظلومیت کا رونا رونا ہی ہے یہ ایک کرمنل کیس ہے - پاکستان میں کتنے لوگوں پر کیس ہیں کس کو یہ سہولت ملتی ہے کہ وہ جب چاہیں آئیں جب چاہیں جائیں اور جب چاہیں باہر پریس کانفرنس کریں تو یہ قانون کو مذاق تو نہ بنائیں -"

متعلقہ خبریں