
نواز شریف تو لیڈر تھا ہی نہیں جنرل ضیاء نے اس کو اٹھا کے لیڈر بنایا جس کو ملٹری ڈکٹیٹر کی گود کے اندر چوسنی دے کر پالا گیا۔عمران خان
06 جولائی 2018 (15:03)عمران خان نے چارسدہ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ :" نواز شریف تم ہو کون -تم نے ملک و قوم کا پیسہ چوری کیا ہے تمہیں اسپیشل ٹریٹمنٹ کیوں ملے -جو پاکستان کا تین سو ارب روپیہ چوری کرتا ہے وہ کہتا ہے میں جب پاکستان آؤں گا تب فیصلہ کرنا - نواز شریف تمہارا فیصلہ ہو گا - نواز شریف تو لیڈر تھا ہی نہیں جنرل ضیاء نے اس کو اٹھا کے لیڈر بنایا جس کو ملٹری ڈکٹیٹر کی گود کے اندر چوسنی دے کر پالا گیا اب اس کا جو بھائی ہے وہ لیڈر بن گیا ساری ڈیویلپمنٹ اشتہاروں میں ہو رہی تھی شہباز شریف کی بجلی بھی اشتہاروں میں بنتی تھی -میں جب کہتا تھا نا کہ جب امپائر کی انگلی اوپر جاتی ہے تو پویلین میں واپس جانا پڑتا ہے ابھی ایمپائر ہے فوج ابھی جب بارش ہوئی تو شہباز شریف کو پتہ چلا کہ اصل ایمپائر تو اللّٰہ ہے -آصف زرداری اس کا بیٹا جس نے پاکستان میں ایک کلو میٹر زمین چل کے نہیں دیکھی وہ پرائمنسٹر بننے کی پلاننگ کر رہا مریم شریف جس نے کبھی ایک گھنٹہ کام نہیں کیا وہ پاکستان کی پرائمنسٹر بننا چاہتی ہے میں اسفند یار سے پوچھتا ہوں کہ تمہارا نام ایزی لوڈ کیوں رکھا ہوا ہے اگر تم کرپٹ نہیں ہو تو جدھر جاؤ سب کہتے ہیں بابا ایزی لوڈ -"