سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے اور انہیں

سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے اور انہیں "پلے اسٹیشن" کے گیمز کے ذریعے ورغلانے والے نوجوان کو پکڑ لیا

سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے اور انہیں "پلے ... 06 جولائی 2018 (12:26) 12:26 PM, July 06, 2018

سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے اور انہیں " پلے اسٹیشن " کے گیمز کے ذریعے ورغلانے والے نوجوان کو پکڑ لیا ہے۔

یہ کارروائی سعودی پراسیکیوٹر جنرل سعود بن عبداللہ المعجب کی ہدایت پر عمل میں آئی۔ سعودی جنرل پراسیکیوشن کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ معاشرے کے تحفظ کے واسطے جنرل پراسکیوشن کا ادارہ اپنے کندھوں پر موجود ذمّے داری پوری کرنے کے سلسلے میں کردار ادا کر رہا ہے۔ اس حوالے سے مقررہ حدود سے تجاوز کرنے والے عناصر کو تحویل میں لے کر عدلیہ میں پیش کیا جاتا ہے تا کہ انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں