روسی ایجنٹوں کی خبریں جھوٹی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

روسی ایجنٹوں کی خبریں جھوٹی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

روسی ایجنٹوں کی خبریں جھوٹی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ 06 جولائی 2018 (11:40) 11:40 AM, July 06, 2018

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں اُن خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ روسی ایجنٹوں کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ذاتی اور مالیاتی نوعیت کے ایسی معلومات ہیں جو پریشانی کی حامل ہو سکتی ہیں۔ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "جھوٹی خبر، یہ سرا سر سیاسی الزام تراشی ہے۔"

وہ قبل ازیں روس کے ساتھ قریبی تعلقات کا دفاع کرتے ہوئے اس بات سے انکار کر چکے ہیں کہ ماسکو صدارتی انتخاب پر کسی طور اثر انداز ہوا تھا۔

طلاعات کے مطابق ٹرمپ کو گزشتہ جمعہ کو ان معلومات سے متعلق دو صفحات پر مشتمل ایک خلاصہ پیش کیا گیا تھا۔امریکہ کے صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کو حساس نوعیت کی ایک بریفنگ دی گئی۔’سی این این‘نے پہلی بار منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق نام نہاد پریشان کن معلومات کے بارے میں خبر دی۔ اب تک کی تمام خبریں نام ظاہر کیے بغیر ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی ہیں اور اس بارے میں معلومات صدر اوباما کو جمعرات کو فراہم کی گئی تھیں۔ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی خبروں میں یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ واشنگٹن کے بعض صحافی اور سیاست دان گزشتہ سال کے اواخر سے ان معلومات سے آگاہ تھے۔نو منتخب صدر کے اٹارنی مائیکل کوہن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان دستاویزات میں الزامات غلط ہیں اور یہ ٹرمپ کو بدنام کرنے کے لیے گھڑے گئے۔کئی ذرائع ابلاغ نے انٹلیجنس رپورٹ سے متعلق خبر دی ہے تاہم ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ خبریں