امریکہ دنیا بھر سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہنچنے والی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آگ سے کھیل رہا ہے،چین کی امریکہ کو دھمکی

امریکہ دنیا بھر سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہنچنے والی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آگ سے کھیل رہا ہے،چین کی امریکہ کو دھمکی

امریکہ دنیا بھر سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہنچنے والی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آگ سے کھیل رہا ہے،چین کی ... 06 جولائی 2018 (11:30) 11:30 AM, July 06, 2018

چین نے آج جمعرات کے روز امریکہ کو انتباہ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر سے امریکہ پہنچنے والی درآمدات پر محصولات عائد کر کے آگ سے کھیل رہا ہے۔

ضرور پڑھیں:شفاف ٹرائل تک بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک

ضرور پڑھیں:صدر رجب طیب ایردوان 9 جولائی بروز سوموار کو ترکی کی قومی اسمبلی میں حلف اٹھا کر صدارتی فرائض کا آغاز کر دیں گے

ضرور پڑھیں:شفاف ٹرائل تک بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک

چین نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک تجارتی جنگ نہیں چاہتا۔ تاہم اگر امریکہ نے محصولات عملی طور پر عائد کر دیں تو چین فوری طور پر اس کا بھرپور جواب دے گاٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے چین سے ہونے والی 34 ارب ڈالر کی درآمدات پر عائد کردہ محصولات جمعہ کے روز چین کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے شروع نافذالعمل ہو جائیں گے۔امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر چین نے رد عمل کا اظہار کیا تو وہ محصولات کو 425 ارب ڈالر مالیت کی چینی درآمدات تک بڑھا دیں گے۔چین کا کہنا ہے کہ وہ تجارتی جنگ میں پہل نہیں کرے گا۔ تاہم چین کے محکمہ کسٹمز نے واضح کیا ہے کہ جونہی امریکہ عملی طور پر محصولات عائد کرے گا، چین بھی فوری طور پر چین میں امریکی درآمدات پر اسی قدر محصولات لگا دے گا۔چینی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فینگ نے آج جمعرات کے روز اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکہ کو خبردار کیا کہ امریکہ کی طرف سے مجوزہ محصولات عائد کرنے سے بین الاقوامی سطح پر سپلائی کا سلسلہ متاثر ہو گا اور چین میں موجود غیر ملکی کمپنیاں بھی شدید طور پر متاثر ہوں گی۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی محصولات چینی اور امریکی کمپنیوں سمیت دنیا بھر کی کمپنیوں کو متاثر کریں گی۔ یوں امریکی اقدام عالمی سطح پر سپلائی چین کو شدید نقصان پہنچائے گا۔

متعلقہ خبریں