نواز شریف پانچ وقت کے نمازی ہیں،وہ اپنے ماں باپ کا احترام کرنے والے بیٹے ہیں۔ لیکن بحیثیت حکمران وہ مکمل طور پر۔۔۔۔۔۔ سابق لیگی رہنما کا اہم انکشاف

نواز شریف پانچ وقت کے نمازی ہیں،وہ اپنے ماں باپ کا احترام کرنے والے بیٹے ہیں۔ لیکن بحیثیت حکمران وہ مکمل طور پر۔۔۔۔۔۔ سابق لیگی رہنما کا اہم انکشاف

نواز شریف پانچ وقت کے نمازی ہیں،وہ اپنے ماں باپ کا احترام کرنے والے بیٹے ہیں۔ ... 06 جولائی 2018 (10:45) 10:45 AM, July 06, 2018

مسلم لیگ نواز کے سابق سینیئر قانون دان اور سابق سینیٹر سید ظفر علی شاہ کاامر یکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی کے ساتھ دشمنی نہیں کی بلکہ خود نواز شریف نے کی ہے اور ان کے بقول پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

ضرور پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند ساعتوں میں متوقع،نامزد ملزمان نواز شریف،مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر عدالت پیش نہ ہوئے

ضرور پڑھیں:طالبان غیر مشروط امن مذاکرات کی پیش کش کا فائدہ اٹھائیں۔پاکستان

ظفر علی شاہ نے مزید کہا کہ ان کا اور بعض دیگر سینیئر راہنماؤں کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے میاں صاحب کا دفاع ان کے مالی معاملات اور پاناما کیس میں نہیں کیا۔ آج پارٹی راہنماؤں سے خالی ہو گئی ہے۔ نواز شریف کی خوبیاں یہ ہیں کہ وہ پانچ وقت کے نمازی ہیں، بڑی باقاعدگی سے نماز ادا کرتے ہیں۔ سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کا احترام کرنے والے بیٹے ہیں۔ لیکن معذرت کے ساتھ کہوں گا بحیثیت حکمران وہ مکمل طور پر ناکام ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اقتدار میں آنے کے بعد خود کو ہٹلر کے طور پر استعمال کیا، خود کو آرمی جرنیل کی طرح اور مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کے طور پر استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں