طالبان غیر مشروط امن مذاکرات کی پیش کش کا فائدہ اٹھائیں۔پاکستان

طالبان غیر مشروط امن مذاکرات کی پیش کش کا فائدہ اٹھائیں۔پاکستان

طالبان غیر مشروط امن مذاکرات کی پیش کش کا فائدہ اٹھائیں۔پاکستان 06 جولائی 2018 (10:25) 10:25 AM, July 06, 2018

پاکستان نے افغانستان میں امن و سلامتی کے لیے افغان صدر اشرف غنی کی امن کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ غیر مشروط امن مذاکرات کی پیش کش کا فائدہ اٹھائیں۔

ضرور پڑھیں:شفاف ٹرائل تک بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک

ضرور پڑھیں:نواز شریف کے قریبی ساتھی گرفتار

ضرور پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند ساعتوں میں متوقع،نامزد ملزمان نواز شریف،مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر عدالت پیش نہ ہوئے

پاکستان نے جمعرات کو ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و سلامتی کے لیے پرعزم ہے اور وہ افغانستان کے مسئلہ کے پرامن حل کے لیے افغان صدر اشرف غنی کی مذاکرات کی پیش کش کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان کا یہ بیان امریکی محکمۂ خارجہ کی سینیئر عہدیدار برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور ایلس ویلز کے رواں ہفتے ہونے والے اسلام آباد کے دورے کے بعد سامنے آیا جب انہوں نے پاکستان کے سول اور اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے اور افغانستان میں قیام امن کی جاری کوششوں کے بارے میں بات کی۔جمعرات کو معمول کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "وہ باربار اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں امن و سلامتی کے لیے پرعزم ہے اور اسلام آباد صدر اشرف غنی کے طالبان کو امن مذاکرات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔"

متعلقہ خبریں