ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند ساعتوں میں متوقع،نامزد ملزمان نواز شریف،مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر عدالت پیش نہ ہوئے

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند ساعتوں میں متوقع،نامزد ملزمان نواز شریف،مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر عدالت پیش نہ ہوئے

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند ساعتوں میں متوقع،نامزد ملزمان نواز شریف،مریم ... 06 جولائی 2018 (10:20) 10:20 AM, July 06, 2018

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت شروع ہوگئی ہے اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف فیصلے کا اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کر رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں:نواز شریف کے قریبی ساتھی گرفتار

ضرور پڑھیں:نواز شریف پاکستان آؤ کیونکہ اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے۔ عمران خان

ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے علاوہ ان کی صاحب زادی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی شریک ملزم نامزد ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے ملزمان کو 14 سال قید کی سزا دینے کی درخواست کر رکھی ہے۔عدالت فیصلے سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے دائر اس درخواست کا فیصلہ کرے گی جس میں انہوں نے فیصلے کا اعلان کچھ روز کے لیے مؤخر کرنے کی استدعا کی تھی۔اپنی درخواست میں نواز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ فیصلہ سنائے جانے کے وقت وہ کمرۂ عدالت میں موجود ہوں۔ نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر پاکستان میں ہی موجود ہیں لیکن وہ جمعے کی سماعت کے موقع پر عدالت نہیں آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں