ابراج کے پاکستانی نژاد بانی عارف نقوی کے وکیل عدالت کے باہر مسئلے کے حل کیلئے کوشاں

ابراج کے پاکستانی نژاد بانی عارف نقوی کے وکیل عدالت کے باہر مسئلے کے حل کیلئے کوشاں

ابراج کے پاکستانی نژاد بانی عارف نقوی کے وکیل عدالت کے باہر مسئلے کے حل ... 06 جولائی 2018 (10:06) 10:06 AM, July 06, 2018

دبئی میں نجی کاروباری گروپ ابراج کے پاکستانی نژاد بانی عارف نقوی کے وکیل حبیب الملّا نے کہا ہے کہ وہ ان کے موکل کے خلاف کروڑوں درہم کا چیک باؤنس ہونے کے مقدمے کی عدالت سے باہر تصفیے کے لیے کوشاں ہیں۔ متعلقہ فریقوں کے درمیان رات مفاہمت کی ایک یادداشت طے پا گئی تھی اور اب اس کو احاطہ تحریر میں لایا جائے گا۔

ضرور پڑھیں:اسرائیل نے اپنے سابق وزیر کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا

ضرور پڑھیں:اب چاند پر جوڑے ایک دوسرے کو پروپوز کر سکیں گے،دلچسپ ترین خبر آ گئی۔

اس کیس کے دوسرے فریق متحدہ عرب امارات کی کاروباری شخصیت حمید جعفر کے وکیل اعصام التمیمی نے بھی چیک کی رقم کے تصفیے کے لیے بات چیت کی تصدیق کی ہے لیکن انھوں نے اس کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

قبل ازیں شارجہ کی ایک عدالت نے جمعرات کو عارف نقوی اور ابراج گروپ کے ایک اور ایگزیکٹو کے خلاف مناسب رقم کی بنک کھاتےمیں عدم موجودگی کے باوجود چیک جاری کرنے کے مقدمے کی مزید سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کردی ہے۔استغاثہ کی دستاویز کے مطابق عارف نقوی اور کمپنی کے ایک اور عہدے دار نے ابراج گروپ ہی کے ایک اور بانی حصص دار حمید جعفر کو 17 کروڑ 71 لاکھ درہم ( 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز) کا چیک جاری کیا تھا مگر یہ کیش نہیں ہوا تھا۔حمید جعفر کے وکیل خالد البنی نے کہا ہے کہ شارجہ کی عدالت نے اس کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔عدالت میں عارف نقوی کے وکیل پیش نہیں ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں