قاضی کی حکمت:اگر تو نے اس آدمی سے اس صحرا میں درخت کے نیچے معاملہ طے نہ کیا ہوتا تو تجھے کیسے پتا چلتا کہ وہ درخت نزدیک ہے یا دور-پڑھیۓ سبق آموز واقعہ

قاضی کی حکمت:اگر تو نے اس آدمی سے اس صحرا میں درخت کے نیچے معاملہ طے نہ کیا ہوتا تو تجھے کیسے پتا چلتا کہ وہ درخت نزدیک ہے یا دور-پڑھیۓ سبق آموز واقعہ

قاضی کی حکمت:اگر تو نے اس آدمی سے اس صحرا میں درخت کے نیچے معاملہ طے نہ کیا ... 05 جون 2018 (23:45) 11:45 PM, June 05, 2018

ایک روز دو آدمی قاضی کے پاس آئے ۔ ان میں سے ایک نے دوسرے پر خطیر مال کا دعوی کیا ہوا تھا ۔ جبکہ دوسرا مسلسل انکار کر رہا تھا ۔ قاضی نے مدعی سے پوچھا : :تو نے یہ مال اسے کس جگہ دیا تھا ۔ " اس نے کہا:" فلاں صحرا میں فلاں درخت کے نیچے " قاضی نے کہا :"جاؤ اور اس درخت سے دو تازے پتے توڑ لاؤ تا کہ میں ان سے گواہی طلب کر سکوں "مدعی پتے لینے صحرا میں چلا گیا ۔دوسرا انتظار کرنے لگا

قاضی دوسری مہمات میں مشغول ہو گیا ۔ مقدمے کی گرما گرمی میں دوسرا آدمی غفلت میں آگیا ۔ قاضی نے اچانک اس کی طرف رخ پھیرا اور کہا :"کیا وہ آدمی اس درخت تک پہنچ چکا ہو گا "اس نے کہا:" نہیں"قاضی نے کہا :"اگر تو نے اس آدمی سے اس صحرا میں درخت کے نیچے معاملہ طے نہ کیا ہوتا تو تجھے کیسے پتا چلتا کہ وہ درخت نزدیک ہے یا دور ؟ یا وہ آدمی وہاں پہنچ گیا ہو گا یا نہیں ؟"

وہ آدمی شرمندہ ہوا اور اس کا انکار اقرار میں بدل گیا

جب مدعی پتے لے کر آیا تو قاضی نے کہا:"تیرے پتوں نے تیرے آنے سے پہلے ہی تیری گواہی دے دی "

پس منکر نے مدعی کا ہاتھ پکڑا اور اسے گھر لایا اور اس کا مال اس کے حوالے کر دیا